Bollywood 2015 Movies

Hindi Dubbed Movies

Attaullah Khan mp3 Songs

Sports Schedule 2015

Comments

Chat Room

Welcome to Online Pakistani Chat Room Make Online Friends by joining this Free Chat Room   Check More Chat Rooms www.mixchat.net
Welcome To Urdu poetry Bollywood Hd Movies,Facebook Covers For Girls, Girls Fb Dps, Urdu Poetry, Urdu Sad Poetry, Urdu Ghazal, Urdu Shayari, Dard Shayari,

Facebook Security

اگر اپنا فیس بک اکاﺅنٹ ہمیشہ محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اس تازہ ترین فیچر سے ضرور فائدہ اٹھائیں

 سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) فیس بک جدید دور کی زندگی کا لازمی حصہ بن گئی ہے اور اسی طرح فیس بک اکاﺅنٹ کی سیکیورٹی بھی اہم مسئلہ بن گئی ہے۔ اکثر صارفین کا پاس ورڈ چوری ہونے یا اکاﺅنٹ غلطی سے لاگ ان رہ جانے کی وجہ سے کوئی اس کا غلط استعمال کرسکتا ہے جس کے نتیجے میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ فیس بک نے صارفین کو اس اہم مسئلے سے نجات دلانے کیلئے ٹوسٹیپ سیکیورٹی ٹول متعارف کروادیا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے فیس بک اکاﺅنٹ کو محفوظ بناسکتے ہیں۔ نئے ٹول کا نام Security Checkup ہے اور اسے امریکا میں متعارف کروایا جاچکا ہے جبکہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران یہ باقی ممالک میں بھی دستیاب ہوگا۔
اگر آپ کا فیس بک لاگ ان کسی اور جگہ بھی ہوچکا ہے تو اس ٹول کی مدد سے آپ اسے لاگ آﺅٹ کرسکتے ہیں۔ دیگر کسی بھی کمپیوٹر یا موبائل فون وغیرہ پر کیا گیا لاگ ان آپ اس ٹول کی مدد سے بآسانی ختم کرسکیں گے تاکہ آپ صرف موجودہ ایک جگہ پر ہی لاگ ان ہوں۔ صارفین مزید سیکیورٹی کیلئے لاگ ان الرٹس (Login Alerts) کو بھی آن کرسکتے ہیں۔ اس کے آن ہونے کی صورت میں جب بھی کسی غیر مانوس ڈیوائس سے آپ کے اکاﺅنٹ میں لاگ ان کی کوشش کی جائے گی تو فیس بک کی طرف سے آپ کو الرٹ کرنے کیلئے sms یا ای میل بھیج کر خبردار کردیا جائے گا۔
پاکستان میں سروس لانچ ہونے کے بعد آپ کو نیوز فیڈ کے اوپر ایک خصوصی Reminder دکھائی دے گا جس پر کلک کرکے دی گئی ہدایات کے مطابق نئے سیکیورٹی فیچر کو آن کیا جاسکے گا۔

No comments:

Post a Comment

 
Urdu Poetry © 2015 | Powered by Urdu PoetrySend Free Sms To Mobile